گجر پورہ پولیس نے شادی کی خوشیوں کے رنگ میں بھنگ ڈال دی

گجر پورہ پولیس نے شادی کی خوشیوں کے رنگ میں بھنگ ڈال دی
کیپشن: City42 - Gujjarpura Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) گجر پورہ پولیس نےشادی کی تقریب میں رنگ میں بھنگ ڈال دی،  آتش بازی پر پولیس باراتیوں پر ٹوٹ پڑی، باراتیوں اور پولیس میں پالکی شادی ہال میں ہاتھا پائی کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔نشتر کالونی میں خون سفید ہوگیا، بدبخت بیٹے نے اپنی جنت اُجاڑ دی

ذرائع کے مطابق پالکی شادی ہال کے باہر پولیس اور باراتیوں میں ہاتھا پائی ہوئی، پیرو فورس اور گجر پورہ پولیس کے اہلکاروں نے خواتین سے بھی بدتمیزی کی اور باراتیوں کو گجر پورہ پولیس سٹیشن منتقل کر دیا۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔واپڈا ٹاؤن میں غریب خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی

پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں آتش بازی کی جا رہی تھی جبکہ دوسری طرف باراتیوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے آتش بازی کرنے والوں کی بجائے باراتیوں کو پکڑ لیا۔