ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھر میں نوجوان لڑکی کی گولی لگنے سے موت

Islamabad Crime report, Hummak Town Islamabad
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اسلام آباد کے نواحی  علاقے ہمک ٹاون میں اٹھارہ سالہ لڑکی گھر کے اندر  گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ لواحقین نے پہلے اس واقعہ کو خودکشی قرار دیا پھر قتل ہونے کا بیان دے دیا۔

مقتولہ  کو گھر کے اندر دل میں گولی لگی۔ گھر والوں نے  ون فائیوپرخودکشی کی  اطلاع دی جس پر ون فائیو ایمرجنسی سروس نے لڑکی کی خودکشی کی کال چلا دی۔

پولیس کے آنے کے بعد لواحقین نے لڑکی کے قتل ہونے کا بیان دے دیا۔

لڑکی کے گھر والوں نے دو  اشخاص کو ملزم نامزد کیا ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو قتل کیا گیا ہے یا خودکشی کی ہے، اس امر کی  تفتیش کر رہے ہیں۔