ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی نے حارث رؤف کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے کے خلاف قانونی ایکشن کا اعلان کر دیا

Haris Rouf Floreda controversy, Pakistan Cricket Board Chairman Mohsin Naqvi, Social platform X, X post, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی قومی کرکٹر حارث رؤف کے ساتھ فلوریڈا میں پیش آنے والے واقعہ پر حارث رؤف کی حمایت میں بول پڑے۔ 

می سی بی کے چئیرمین نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں حارث رؤف کے ساتھ ان کی فیملی کی موجودگی میں بدتمیزی کئے جانے کے واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ "حارث روف کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت ہے۔  ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ بد تہذیبی ناقابل برداشت اور مکمل طور پر ناقابل معافی ہے۔اس معاملے میں ملوث افراد کو فوری طور حارث روف سے معذرت کرنا چاہئے ."

 محسن نقوی نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ "اگر حارث روف سے معذرت نہ کی گئی تو ہم خود اس بدتمیزی میں  ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کریں  گے۔"

حارث رؤف کا اپنے ساتھ میش آنے والے واقعہ پر بیان

مداح نے کیا کہا جو غصہ آیا؟ فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے بھی فلوریڈا میں پیش آئے واقعے پر خاموشی توڑ دی اور بتا دیا کہ ایک روز قبل ان کے ساتھ فلوریڈا میں کیا ہوا تھا۔ 
 حارث رؤف نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ  وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ  جا رہے تھے ایک ژخص نے انہیں گالی بک دی_
حارث رؤف نے بتایا کہ 'میں نے اس معاملے کو سوشل میڈیا پر نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن اب ویڈیو سامنے آچکی ہے، تو میں سمجھتا ہوں  کہ اس صورت حال پر بات کرنا ضروری ہے'۔

رؤف نے بتایا  کہ عوامی شخصیات ہونے کے ناطے، ہم عوام سے ہر قسم کے تاثرات حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں، فین ہمیں سپورٹ کرنے یا ہم پر نقید کرنے کا حق رکھتے ہیں، لیکن جب بات میرے والدین اور میری فیملی کی آئے گی تو میں اس کا جواب دینے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا'۔

حارث رؤف کا کہنا ہے کہ تمام'لوگوں اور ان کی فیملی کو احترام دینا ضروری ہے، خواہ ان کا پیشہ کچھ بھی ہو'۔

حارث رؤف کے ساتھ کیا ہوا تھا

 فلوریڈا میں قومی کرکٹر حارث رؤف کی  سر راہ چلتے چلتے اچانک دوڑ کر ایک شخص کے ساتھ الجھنے کی ایک ویڈیو  کسی نے سوشل پلیٹ فارمز پر پوسٹ کی جو فوراً ہی وائرل ہو گئی تھی۔ ابتدا میں لوگوں نے قیاس آرائیاں کیں کہ حارث رؤف اور کسی "فین" کے درمیان فوٹو بنانے کے سبب  تکرار ہوئی۔

بعد میں پتہ چلا کہ حارث رؤف اپنی اہلیہ کے ساتھ  جا رہے تھے تو کچھ دورموجود ایک شخص نے انہیں گالی بک دی، یہ الفاظ سن کر حارث رؤف فوراً درمیان میں موجود ہری باڑ کو پھلانگ کر اس ژخص کی طرف دوڑے تاہم وہاں موجود افراد نے انہیں روک لیا۔ حارث  کی اہلیہ  بھی اس ویڈیو میں انہیں روکنے کی کوشش کرتے دکھائی دیں۔ 

بعد میں کسی نے یہ ویڈیو ج ایک سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ کر دی۔ 
اس ویڈیو مین ھارث رؤف گالی بکنے والے کو  یہ کہتے سنے گئے کہ "آپ کے والد نے یہ تربیت کی ہے آپ کی!"

اس ویڈیو کو لے کر قومی کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے ناخوش بہت سے افراد نے قومی کرکٹ کے ردعمل کو اپنی مرضی کا رنگ دے کر ان پر تنقید بھی کی جس کے نتیجہ میں پہلے حارث رؤف اپنا ردعمل ظاہر کرنے پر مجبور ہوئے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین مھسن نقوی نے بھی اس وقعہ کی مذمت کرنے اور ذمہ دار شخص کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دے دیا۔