ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے یونان کشتی سانحہ میں پاکستانیوں کی قیمتی جانوں کے زیاں پر پیر 19 جون کو قومی سوگ کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر اتوار کی سہ پہر وزیراعظم سیکرٹریٹ سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے یونانکے ساحل کے نزدیک تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کل 19 جون پیر کے روز جاں بحق ہونے والوں کے لئے قومی سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ مرنے والوں کے سوگ میں قومی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔