ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرنیشنل باسکٹ بال چیمپئین شپ، پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی  

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پانچ ملکی انٹرنیشنل باسکٹ بال چیمپئین شپ میں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ 

پاکستان پانچ ملکی باسکٹ بال چیمپئین شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، گرین شرٹس نے آخری لیگ میچ میں بنگلہ دیش کو ناک آوٹ کر دیا۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 66-84پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستانی پلیئرز زین الحسن خان ، عمیر جان، عبدالوہاب نے شاندار کھیل دکھایا۔ زین الحسن خان اور  عمیر جان  نے 19،19 جبکہ عبد الوہاب نے 16 پوائٹس سکور کئے۔  

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں مسلسل تیسری فتح حاصل کی ہے۔ اس سے قبل لیگ راونڈ میں گرین شرٹس نے میزبان مالدیب، بھوٹان کو بھی شکست دی تھی۔ قومی باسکٹ بال ٹیم سات سال بعد انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ لے رہی ہے۔

پانچ ملکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 20جون کو کھیلے جائینگے۔ پانچ ملکی ٹورنامنٹ مالدیپ کے شہر مالے میں جاری ہیں۔ 

Bilal Arshad

Content Writer