آئی جی کی ہدایت پرپولیس فورس کےلئے ہیلتھ ویلفیئر اقدامات میں تیزی

Police Force Health Welfare efforts by IG Punjab, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کے ہیلتھ ویلفیئر اقدامات میں مزید تیزی کی ہدایت جاری کر دی۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ اور اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل نے شرکت کی۔

 ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے بھجوائے گئے کیسز  پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 18اہلکاروں کو مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے 1 کروڑ 11 لاکھ 86 ہزار سے زائد رقم جاری کر دی گئی ہے، ٹریفک وارڈن محسن جاوید کو بیٹے کےکوکلئیر امپلانٹ کیلئے 18 لاکھ  30  ہزار دئیے گئے، کانسٹیبل عامر شہزاد کو جگر کے کینسر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے، کانسٹیبل ڈرائیور مختار احمد کو بیٹے کے گردوں کے علاج کیلئے 10 لاکھ  روپے دئیے گئے۔ 

 اجلاس میں مزید بریف کیا گیا کہ ٹریفک وارڈن منیر افضل کو اہلیہ کے بریسٹ کینسر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے، قصور کے ریٹائرڈ کانسٹیبل عظمت عباس کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ دئیے گئے، بہاولپور کے انسپکٹر محمد افضل مرحوم کی اہلیہ کو کینسر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے، سپیشل برانچ کے اے ایس آئی محبوب اسلم کو بیٹی کے علاج کیلئے 7 لاکھ روپے دئیے گئے، کانسٹیبل غلام عباس کے اہلیہ کو گردوں کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے، باقی رقم مختلف اضلاع سے موصول درخواستوں پر افسران و اہلکاروں کو دی گئی۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ویلفیئر برانچ صوبہ بھر سے موصول درخواستوں پر بلا تاخیر کارروائی کو یقینی بنائے۔