ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بزرگ دکاندار نے ڈاکوؤں کی دوڑیں لگوا دیں

Brave Old Man Lahore
کیپشن: Brave Old Man
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی:محمود بوٹی کے علاقے میں بزرگ دکاندار نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ دکان میں واردات کی نیت سے آنے والے ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پنجاب پولیس اور سیف سٹی کے کیمرے جرائم کی روک تھام میں ناکام ہوگئے ہیں۔ لیکن محمود بوٹی کے ساتھ سالہ بزرگ دکاندار کی بہادری نے ثابت کردیا ہے کہ جرائم روکنے کے لئے طاقت یا اسلحہ کی ضرورت نہیں بلکہ ہمت کی ضرورت ہے۔

مہراب خان اپنی سلنڈر سکریپ کی دکان میں بیٹھا ہوا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے واردات کی نیت سے دکان میں گھس کر بزرگ دکاندار کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔معمر دکاندار دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے ساتھ الجھ پڑا۔ ڈاکوؤں نے جان بچانے کو ہی غنیمت سمجھا اور اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
یہ ہی نہیں بزرگ دکاندر کا بیٹا بھی کسی سے کم نہ نکلا،  ڈاکوؤں کی چھوڑی ہوئی موٹر سائیکل پر ہی انھیں پکڑنے کے لئے نکل گیا، لیکن ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ بہادری کا مظاہرہ کرنے والے مہراب خان کا کہنا تھا کہ ناکام واردات میں ان کا کوئی نقصان نہیں ہوا مگر پولیس کو علاقے میں بہتر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔