سٹی 42: پنجاب حکومت کے دس جون کو جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق کل ہفتہ کے روز شہر کی مارکیٹس اور بازار کھلے رہیں گے، ہفتہ کے روز شہر کے بازاروں ومارکیٹوں میں تجارتی سرگرمیاں کی اجازت ہوگی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے 10 جون کو جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق واضح کیا گیا ہے کہ پندرہ جون سے ہفتہ میں چھ روز تجارتی سرگرمیاں ہوسکیں گی،ہفتہ کے روز بھی مارکیٹس اور بازار کھلے سکیں گے اور اس نوٹیفیکشن کا اطلاق15 جون سے 30 جون تک رہے گا۔ پنجاب حکومت کے نوٹیفیکشن کے باوجود بعض مارکیٹوں اور بازاروں میں پولیس ہفتہ کے روز مارکیٹیں بند کرانے کیلئے پر تولنے لگی ہے تاجران اس حوالے سے شکایات سامنے آگئیں۔
تاجر رہنماؤں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے مارکیٹوں اور بازاروں کے تاجر رہنماؤں کو کل مارکیٹیں بند رکھنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔شہر کی تاجر برادری نے سی سی پی او لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کو اس غیر قانونی اور غیر ضروری اقدام سے روکا جائے جب پنجاب حکومت نے ہفتہ کے روز مارکیٹس کھولنے کی اجازت دی ہے تو پولیس کیوں رکاوٹ بن رہی ہے۔