ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر لاہور نے جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی لگا دی

کمشنر لاہور نے جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی لگا دی
کیپشن: Captain Usman
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کا بڑا فیصلہ، ٹولنٹن مارکیٹ سمیت شہر میں پالتوں جانوروں کی خریدوفروخت کو روکنے کا حکم دے دیا،  کمشنر نے ایم سی ایل کو سات روز میں ریگولیشنز مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔
 کمشنر نے ٹولینٹن مارکیٹ کا دورہ کرکے مارکیٹ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا، کمشنر کی ہدایات کے بعد حلال گوشت فروخت کرنے والی مارکیٹوں میں وائلڈ اور خطرناک جانوروں کی فروخت ممنوع قرار دی جائے گی،  کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے مارکیٹ کا دورہ کرتے ہوئے مارکیٹ کی تمام دکانوں، چکن سٹوریج اور عقبی نالے کا جائزہ لیا۔

انہوں نے صفائی، تجاوزات، پرندوں اور جانوروں کی دکانوں کا بھی جائزہ لیا، واسا کو دو دن میں ٹولنٹن مارکیٹ کے سیوریج پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی، انہوں نے ٹولنٹن مارکیٹ کے عقبی گندے نالے کو ڈھانپنے کا حکم دیا، کمشنر لاہور کے حکم پر تمام متعلقہ محکموں کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو ہفتہ میں تین دن مارکیٹ کا جائزہ لے گی،، فوڈ اتھارٹی، واسا، لائیوسٹاک، وائلڈ لائف، ایم سی ایل، ایسوسی ایشن کمیٹی کا حصہ ہیں۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ مارکیٹ کی تزئین و آرائش ہوگی جبکہ صفائی اور روزانہ دھلائی کی چیکنگ کی جائے گی، انہوں نے کمیٹی میں موجود تمام محکموں کو 7دن میں انتظامات بہتر کرنے کا حکم دے دیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer