(فصیح اللہ)برائلر گوشت کی قیمت میں معمولی کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے,برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر کمی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت4 روپے کمی کے بعد 270 روپے فی کلو ہو گیا۔ گزشتہ روز 3 روپے کے کمی کے بعد مزید 4 روپے کی معمولی کمی کی گئی.برائلر مرغی کے گوشت کا سرکاری ریٹ 4 روپے کمی کے ساتھ274 روپے سے 270 روپے فی کلو مقرر ہوا. زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 178 اور پرچون ریٹ 186 ہے,انڈوں کی قیمت 153 فی درجن برقرار ہے۔
صارفین نےمطالبہ کیا ہے کہ حکومت کوشش کرے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت مزید کم ہو کیونکہ اب بھی سستا پروٹین کافی مہنگا ہے ساتھ ہی حکومت ان وجوہات کا پتہ چلائے کہ کیوں گزشتہ چند ماہ سے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں استحکام نہیں آ رہا قیمتوں میں استحکام نہ ہونے سےدکاندار بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔