جنید ریاض: لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ایس او پیز کے تحت پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کا آغاز، 80 لاکھ طلباء امتحان دیں گے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کا آغاز کردیا گیا ہے، رواں سال صوبہ بھر کے سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم 80 لاکھ سے زائد طلباء امتحان دیں گے۔ کورونا کے باعث پچاس فیصد بچوں کا ایک روز اور پچاس فیصد کا اگلے روز امتحان لیا جائے گا، امتحانات کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔
بچوں کے نتائج کا اعلان 10 جولائی کو کیا جائے گا، امتحانات سخت ایس او پیز کے تحت لیے جائیں گے۔ ایس اوپیز کیخلاف ورزی پر متعلقہ ہیڈز کیخلاف کارروائی ہوگی۔