ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج شہر کا موسم کیسا ہے۔۔۔

weather
کیپشن: weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)شہر لاہور کا موسم خشک، درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
لاہور کا موسم خشک ہے جبکہ سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے، دن کے آغاز پر درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد اور ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر  فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں فضائی آلودگی بھی برقرار ہے، آج شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 168 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہری دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کریں پانی کا استعمال زیادہ کریں اور  گرمی سے بچیں تیز دھوپ کی صورت میں اگر باہر نکلیں تو سر پر گیلا کپڑا یا تولیہ رکھ لیں تاکہ براہ راست دھوپ سے متاثر نہ ہوں۔