حکومت نے فلم پالیسی بنانے کے لئےسرگرمیاں شروع ہو گئیں

Film Policy
کیپشن: Film Policy
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (زین مدنی) حکومت نے فلم پالیسی بنا لی، اب فلم کو انڈسٹری کا درجہ ملے گا، فلمسازوں اور ہدایتکاروں کو فلمیں بنانے کے لئے قرضے بھی ملیں گے، وزیر اعظم جلد ہی فلم پالیسی کا اعلان کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق ستر نکاتی فلم پالیسی میں فلمسازوں اور ہدایتکاروں کو فلمیں بنانے کے لئے آسان اقساط پر قرضے ملیں گے، ایف بی آر سمیت مختلف ٹیکس کے محکموں کے مسائل  ختم ہوں گے، فلم لیبارٹری بنے اور فلم سٹی کا قیام بھی پورا ہوگا، بیرون ملک عکس بندی کے لئے حکومتی سپورٹ بھی شامل ہوگی، پاکستانی فلموں کی بیرون ممالک میں نمائش کے لئے ادارہ بھی قائم کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں فواد چوہدری نے مختلف فلمی شخصیات، فلم ڈسٹری بیوٹرز اورسینما مالکان سے ملاقاتیں کرکے انہیں فلم پالیسی پر واضح بریفنگ دے دی ہے۔ فلم پالیسی کا اعلان آئندہ چند روز میں وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ایسے اقدامات کئے جا چکے ہیں، یہاں تک کہ فلمی شعبہ کو صنعت کا درجہ دینے کے نوٹیفکیشن تک جاری ہو چکے ہیں لیکن پچھلے چوہتر سال سے عملی طور پر کبھی فلم نگر اور اس سے وابستہ ہنر مندوں اور فنکاروں کے لئے کچھ نہ کیا گیا

Sughra Afzal

Content Writer