ایکسپو  ویکسی نیشن سنٹر کے اوقات کار تبدیل،شہری خوار

vaccination center
کیپشن: vaccination center
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہزیب شہزاد)ضلعی انتظامیہ نے ایکسپو ویکسی نیشن سنٹر کے اوقات کار تبدیل کر دئیے اوقات کار تبدیل کرنے سے شہری خوار ہوتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق  ویکسی نیشن سینٹر 24 گھنٹے کے بجائے صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلے گا۔  اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایکسپو سینٹر کے باہر نوٹس بھی چسپاں کردیا گیا ہے۔ اوقات کار تبدیل ہوجانے سے دور دراز سے آئے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اور اس بات سے  لاعلم افراد خوار ہوگئے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ کھانے پینے، کرائے اور رہائش کے اخراجات اٹھا کر ویکسین لگوانے آئے ہیں جب پہنچے تو ویکسینیشن سینٹر ہی بند ملا۔

واضح رہے کہ موذی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھرمیں  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید39 افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا مریضوں کے1ہزار43 نئے کیسز  سامنے آئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار913 اور مثبت کیسز کی تعداد 9لاکھ46 ہزار227ہوگئی ہے۔ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد35ہزار809ہے اور8لاکھ88 ہزار505 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔