ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنڈ نیاز بیگ ۔۔۔۔سگے بھائی نے جواں سالہ بہن مارڈالی

dead body
کیپشن: dead body
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)عدم برداشت اور متشدد ررویہ بڑی تیزی سے پنپ رہا ہے، اسلام میں اجازت کے باوجود لڑکی پسند کی شادی نہیں کر سکتی،  لوگ اپنی ضد کو  انا کا مسئلہ بنا کر کسی کی جان لینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ایسا ہی واقعہ نیاز بیگ پنڈ میں پیش آیا ۔

 تفصیلات کے مطابق نیاز بیگ پنڈ میں سگے بھائی نے اپنی بہن کا گلا دبا کر اسے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق علی حیدر نامی شخص نے اپنی بہن کومل کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کیا،26 سالہ کومل نے اپنے چچا زاد بھائی سے شادی کی تھی۔علی حیدر کو اپنی بہن کا پسند کی شادی کرنا منظور نہ تھا جس پر رات گئے اس نے کومل کا گلا دبا دیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے مقتولہ کی نعش کو تحویل میں لے کر کاروائی کا آغاز کردیا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔