ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف سمیت نیب مقدمات کی سماعت کرنے والا بنچ تحلیل

 شہباز شریف سمیت نیب مقدمات کی سماعت کرنے والا بنچ تحلیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) کرونا وائرس خدشات کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز، 22 جون سے چھٹیاں شروع ہوں گی، ججز روسٹر جاری،،اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سمیت دیگرز کے نیب مقدمات کی سماعت کے لئے نیا دورکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں 22جون سے شروع ہونے والی عدالتی تعطیلات کے باعث اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف سمیت دیگر نیب مقدمات کی سماعت کرنے والا بنچ تحلیل کرکے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا، نیب اور انسداد دہشت گردی مقدمات کے لئے جسٹس سید شہبازعلی رضوی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل ہوگا۔عدالت عالیہ میں موسم گرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کے دوران پرنسپل سیٹ پر چھ ڈویژن اور 19 سنگل بنچز سماعت کریں گے۔

ڈویژن بنچ نمبر 1 میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس شجاعت علی خان پر مشتمل ہوگا۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ ڈویژن بینچ نمبر نمبر 2 میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل ہوگا۔ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شمس محمود مرزا ، ڈویژن بنچ نمبر 4 جسٹس شاہد بلال حسن اورجسٹس عاصم پرمشتمل ہوگا۔ ڈویژن بینچ نمبر 5 میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس سردار احمد نعیم شامل ہیں اورجسٹس سید شہبازعلی رضوی پر مشتمل دورکنی بنچ نیب اور اے ٹی سی کیسز کے متعلق سماعت کرے گا۔
جبکہ ڈویژن بنچ نمبر چھ میں جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔ دورکنی بنچز پیر سے جمعرات تک کیسز کی سماعت کریں گے ۔ دو رکنی بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچز میں بھی شامل ہوں گے ۔ عدالتوں میں سماجی فاصلے،سینی ٹائزر لگانے اور ماسک پہننے کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer