(زاہد چوہدری) کورونا کے مہلک وار جاری ہیں، لاہور ڈینجر زون بن گیا، 24 گھنٹوں میں مزید 23 اموات، 1226 نئے مریض سامنے آگئے، 96 روز میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 442، مصدقہ مریض 31 ہزار سے تجاوز کر گئے، ہسپتالوں میں تشویشناک حالت کے باعث داخل مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا، 331 آئی سی یو، 124 وینٹی لیٹر پر منتقل جبکہ وارڈز میں 712 مریض زیر علاج ہیں۔
شہر میں کورونا وبا کی شدت میں تیزی سے اضافہ جاری ہے ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 1226 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے اور کورونا سے 23 موات ہوئی ہیں ۔ لاہور میں 96 روز کے دوران کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 442 اور کیسز 31045 ہوگئے ہیں ۔ شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے شدید علیل مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے ۔124 مریض ہسپتالوں میں وینٹیلیٹر پر ہیں اور207 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اس کے علاوہ 712 مریضوں کو آئسولیشن وارڈز میں داخل کیا گیا ہے ۔
پنجاب بھر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے1899نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے اور مجموعی تعداد 60,138 ہو گئی ہے جبکہ صوبے بھر میں کورونا سے 53 اموات ہوئی ہیں اور کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1202 ہوگئی ہے ۔ صوبے کے دیگر شہروں میں قصور3، شیخوپورہ 22، راولپنڈی 140، جہلم 1،اٹک 2،چکوال 1، گوجرانوالہ میں 75، سیالکوٹ 42،گجرات 16،حافظ آباد 1، ملتان 58،مظفر گڑھ 4، وہاڑی4، فیصل آباد 120،چنیوٹ 24،ٹوبہ 19 اور رحیم یار خان میں 10، سرگودھا میں 23، میانوال11، خوشاب 3، بہاولپور34، لودھراں 3، اوکاڑہ12، جھنگ 1، خانیوال5،بھکر 2،ساہیوال28اورپاکپتن میں 9کیسزسامنے آئے ہیں ۔
ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق کورونا وبا کے دوران پنجاب بھر میں اب تک 386,992ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور 17,825 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔