تاجران کو ٹائیگرفورس کی تلاش

تاجران کو ٹائیگرفورس کی تلاش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی) وہ وعدہ کیا ہی جو وفا ہوجائے، دیگر وعدوں کی طرح حکومت کی جانب سے ٹائیگر فورس فراہم کرنے کا وعدہ وفا نہ ہوسکے،سمارٹ لاک ڈاون کے تحت سیل کیے گے علاقوں کے مکین اور مارکیٹوں وبازاروں کے تاجران کو ٹایئگر فورس کی تلاش ،تاجر کہتے ہیں کاغذی ٹایئگر فورس کو میدان میں اتارا جائے۔
پنجاب حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت شہر کے متعدد علاقے سیل کردیئے۔سیل ہونے والے علاقوں کے مکینوں اور شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں کے تاجروں کو ٹائیگر فورس کی تلاش ہے۔سمارٹ لاک ڈاون کے تحت سیل ہونے والے علاقوں کے مکین کہتے ہیں حکومت کی ٹائیگر فورس کہاں ہے جو ضروریات زندگی لانے کیلئے انکی معاونت کرے ،اسی طرح تاجر بھی مارکیٹوں میں ٹایئگر فورس کی تلاش میں سرگرداں ہے۔
شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں کے تاجران بھی ٹایئگر فورس کی تلاش میں سرگرداں ہیں،تاجر برادری کہتی ہے کہ وزیراعظم نے یہ اعلان کیا تھا کہ ٹایئگر فورس کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی مگر یہ تمام تر دعوے صرف کاغذی ثابت ہوئے۔عملی طور پر شہر کی تین سو سے زائد مارکیٹس وپلازوں ،بازاروں میں ٹایئگر فورس کا وجود نظر نہیں آتا۔
سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت گھروں میں مقید مکینوں اور شہر کی تاجر برادری نے کہا کہ حکومت صرف کاغذی طور بنانے جانے والی ٹایئگر فورس کو عملا میدان میں لائے تاکہ حکومتی سنجیدگی کا اندازہ ہوسکے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer