ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے بجٹ کٹوتی میں سی ٹی ڈی کو بھی نہ بخشا

حکومت نے بجٹ کٹوتی میں سی ٹی ڈی کو بھی نہ بخشا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی عباس ) پنجاب حکومت کا "کلہاڑا" دہشت گردوں کیخلاف لڑنے والی فورس پر بھی چل گیا، حکومت نے سی ٹی ڈی پنجاب کے کاؤنٹر ٹیررازم الاؤنس میں 55 کروڑ کا کٹ لگا دیا۔

پنجاب میں جہاں دیگر محکموں میں کام کرنیوالے افسران وملازمین کیلئے متعدد الاؤنسز میں اضافہ کیا جارہا ہے، وہیں تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے پہلے سالانہ بجٹ میں متعدد عوامی فلاح کے کام کرنیوالے اداروں کے بجٹ میں بھی کٹ لگایا جارہا ہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ دستاویزات کے مطابق حکومت پنجاب نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے سالانہ الاؤنس سے 55 کروڑ روپے کا کٹ لگا دیا ہے۔

 کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو سالانہ 1 ارب 60 کروڑ روپے الاؤنس دیا جاتا تھا، حکومت نے سی ٹی ڈی افسران اور اہلکاروں کے الاؤنس میں 55 کروڑ روپے کی کمی کردی ہے۔ نئے مالی سال میں کاونٹر ٹیررازم الاؤنس کی مد میں 1 ارب 4 کروڑ 67 لاکھ مختص کیے ہیں۔

 کاؤنٹر ٹیررازم الاؤنس سی ٹی ڈی کیلئے سابق دورِحکومت میں منظورکیا گیاتھا، سی ٹی ڈی کو دہشتگردوں کیخلاف کارروائی پر خصوصی ٹیررازم الاؤنس دیا جاتا ہے۔