سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرز کو ٹیچنگ ہسپتالوں سے تربیت دلوائی جائیگی

سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرز کو ٹیچنگ ہسپتالوں سے تربیت دلوائی جائیگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:محکمہ پرائمری ہیلتھ کا سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی آنکھوں، ناک، کان اور گلے سمیت جلدی امراض کی تشخیص کے لیے سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرز کو ٹیچنگ ہسپتالوں سے تربیت دلوانے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے نو اضلاع میں سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرزکے ذریعہ سکولوں کے طلباء کی آنکھوں، ناک کان اورگلے سمیت جلدی اور جسمانی امراض اورنشوونمامیں کمی کی تشخیص کامنصوبہ کامیاب قرارپانے کے بعداس کا دائرہ کاربڑھانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ کے پالیسی اینڈسٹریٹجک پلاننگ یونٹ کی جانب سے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹوآفیسرزہیلتھ کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرزکوٹیچنگ ہسپتالوں سے ان امراض کی سکریننگ کی تربیت دلوائی جائے گی۔
مراسلے میں ٹریننگ کا شیڈول مرتب کرنے ہدایت کی گئی ہے۔ ایک ہفتے کے لیے سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرزکو ٹیچنگ ہسپتالوں کے مختلف وارڈزمیں سینئرڈاکٹرز سے آنکھوں، ناک کان، گلے اور جلد سمیت جسمانی امراض کی سکریننگ کی ٹریننگ دلوائی جائے گی۔
بعد ازاں سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرزسکولوں میں بچوں کی سکریننگ کریں گے تاکہ بچوں کوکوئی بھی مرض لاحق ہونے کی فوری تشخیص کرکے علاج کیا جا سکے۔

Shazia Bashir

Content Writer