ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رولر اسکیٹنگ کا کھیل نوجوان نسل میں فروغ پانے لگا

رولر اسکیٹنگ کا کھیل نوجوان نسل میں فروغ پانے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وسیم احمد ) پاکستان میں رولر اسکیٹنگ کا کھیل زیادہ مشہور تو نہیں لیکن لاہوری بچے اب اس خطرناک کھیل میں اپنے شوق کی بنا پر ملک کا نام روشن کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

اسکیٹنگ کا کھیل مقبول نہ ہونے کے باعث لاہور میں اس کا کوئی ٹریک موجود نہیں لیکن کھلاڑی سکیٹنگ سے جنون کی حد تک محبت کرتے ہیں اور اس کھیل میں مکمل عبور حاصل کرنے کیلئے باسکٹ بال، والی بال اور ٹینس کورٹ میں بھی ٹریننگ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اس کھیل میں عالمی سطح پر آسانی سے میڈل حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن کھیل کو خطرناک قرار دیکر لوگ اس سے دور ہو چکے ہیں۔

پاکستان رولر اسکیٹنگ کے صدر خالد سعید کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر میڈل حاصل کرنے کیلئے انٹرنیشنل سطح کے کورٹ اور سہولیات درکار ہیں۔

کھلاڑی کہتے ہیں کہ اسکیٹنگ میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنا چاہتے ہیں مگر وسائل نہیں، انہیں دنیا میں سبز ہلالی پرچم سربلند کرنے کا موقع فراہم کیا گیا تو وہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔