لاہور عجائبات کا شہر،  قد م قدم پر حیران کردینے والی معلومات

لاہور عجائبات کا شہر،  قد م قدم پر حیران کردینے والی معلومات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور بھی عجائبات کا شہر ہے اور قد م قدم پر یہاں حیران کردینے والی معلومات ہیں، ایسا ہی کچھ نوگزہ کے بارے میں ہے لوگ وہاں منتیں مانتے اور فاتحہ خوانی کرتے ہیں۔

قبریں عموما دفن ہونے والوں کے قد کے حساب سے ہوتی ہیں، لاہور میں ایک ایسی قبر ہےجس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ صاحب قبرنوگزقد کےمالک تھے، یعنی ستائیس فٹ, ٹیکسالی بازار اور لنگے منڈی کے سنگم پرنوگزہ پیر کا مزار نظرآتا ہے، بازار کی چہل پہل کے بالکل برعکس مزار میں داخل ہوتے ہی خاموشی کا احساس ہوتا ہے، عمارت کی بناوٹ سے لگتا ہے کہ بہت زیادہ قدیم نہیں۔

عمارت کے اندرایک قبر ہے جس کی لمبا ئی دس سے بارہ فٹ ہے مگر صاحب قبر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ نوگزہ پیر تھے یعنی ان کا قد کم از کم ستائیس فٹ تھا، عہد برطانیہ میں سڑک کی تعمیر کےپیش نظرقبر کا سائزچھوٹا کیا گیا تاہم اس کے بارے میں کوئی گواہی نہیں کہ وہ نوگز قد کے مالک تھے۔

ایک اور حیرت کی بات یہ کہ مزار پر کہیں بھی صاحب قبر کی تاریخ وفات یا تاریخ پیدائش درج نہیں، یعنی وہ کب رہے، یہ معلوم نہیں کیا جاسکتا اور اب تک یہ پراسرار ہی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer