ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ اڈا پلاٹ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ

رائیونڈ اڈا پلاٹ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) رائیونڈ اڈا پلاٹ کے قریب مسافر وین درخت سے ٹکرانے کے باعث 13 مسافر زخمی ہوگئے۔

 لاہور میں تیز رفتاری کے باعث حادثات پیش آنا معمول بن گئے ہیں آج  رائیونڈ اڈا پلاٹ کے قریب تیز رفتار ی کے باعث مسافر وین بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں وین میں بیٹھے 13 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب بتی چوک پر تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر میٹرو بس جنگلے سےٹکرا گیا جس کے باعث  بتی چوک پر ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer