(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر پوری یکسوئی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے چئیرمین ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ پنجاب حماد اعوان کی قیادت میں چینی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ کیا گیا، ملاقات میں پنجاب میں پینے کے صاف پانی کے منصوبے پر بھی گفتگو کی گئی، گورنر پنجاب نے چینی وفد کو صاف پانی منصوبے بارے بھی بریف کیا، چینی وفد کی جانب سے پنجاب میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا کر دینے کی پیشکش کی گئی۔
گورنر پنجاب نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں سے ہے، عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے بلدیاتی نظام لایا گیا ہے۔