حسن علی : پیپلز پارٹی کی لاہور سمیت پنجاب میں تنظیموں کی تشکیل ہونے لگی ہے ۔صدر آصف علی زرداری نے تمام عہدیداران کی فہرست طلب کر لی۔وسطی پنجاب، سنٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب کے عہدیداران کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ۔
پیپلز پارٹی لاہور کی تنظیم کے لئے متحرک رہنماؤں کے نام شارٹ لسٹ کر لئے گئے۔ہر عہدے کے لئے تین تین نام شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں جبکہ پنجاب کے صدور ،جنرل سیکرٹری اور سینئر نائب صدور نے اپنی الگ الگ فہرست تیار کی ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر لاہور کے لیے رانا جواد،فیصل میر ،رحمان عزیز چن،ذوالفقار علی بدر اور بیرسٹر عامر حسن خواہش مند ہیں ۔ صدر آصف علی زرداری عہدیداروں کو فائنل کریں گے۔