(ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی وزیر اعظم ہاوس آمد،وزیر اعظم شہباز شریف نے دونوں راہنماوں کا استقبال کیا۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ،ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔