سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا  

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خالد چیمہ)سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا،جس کے تحت آج سے نئے اسلامی سال 1445 ہجری کا آغاز ہوگیا ہے۔

 سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ منگل 18 جولائی 2023 کی مناسبت سے ذوالحجہ 1444 ہجری کے مہینے کا آخری دن ہوگا  جبکہ   ایس پی اے نے ایک بیان میں کہا کہ ام القراء کیلنڈر کے مطابق بدھ 1445 ہجری کل 19 جولائی 2023 کو  نئے اسلامی سال کا آغاز ہوگا۔

 عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، شام، عراق، اردن، عمان اور مراکش میں بھی کل بروز بدھ 19 جولائی 2023 کو نئے اسلامی سال 1445 ہجری کا پہلا دن ہوگا۔

 19 جولائی 2023 بروز بدھ سے محرم الحرام کے آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے سعودی عرب کے سرکاری ادارے حرمین نے 9 سے لے کر 15 ویں محرم کے روزوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

مکہ مکرمہ میں نئے ہجری سال کی آمد سے کلاک ٹاور روشن ہوگیا. بیت اللہ شریف کے سامنے واقعہ کلاک ٹاور تھری ڈی لائٹس سے جگمگا اٹھا. نئے اسلامی سال 1445 کی شروعات ہوتے ہی مکہ مکرمہ میں کلاک ٹاور روشنیوں سے جگمگا اٹھا اور نئے اسلامی سال کو خوش آمدید کہا۔ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے سامنے بلند و بالا کلاک ٹاور نئے اسلامی سال کی آمد کے حوالے سے جگمگا اٹھا کلاک ٹاور کی تھری ڈی لائٹس روشن کرکے نئے اسلامی سال 1445 کو خوش آمدید کہا گیا۔