کیا صدر عارف علوی اسمبلی تحلیل کرنے میں رکاوٹ بن سکتے ہیں، وزیر داخلہ نے بتا دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عمران خان کو کوئی این آر او نہیں دیا گیا ، 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے تفتیش جاری ہے،تکنیکی شواہد اور وقت طلب معاملات ہیں، اس پر تفتیش ہو رہی ہے ۔

میرٹ پر 9 مئی کی تفتیش ہو رہی ہے جو بھی ملوث ہوئے ان پر  ہر صورت قانونی کاروائی ہو گی، 

9 مئی کے ملوث کرداروں کیخلاف فوجی عدالتوں میں کیسز چلیں گے، رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مراد سعید چھپا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ اسمبلیاں اپنی مدت مکمل کر کے تحلیل ہوں گی،وہ 13 کو ہوں یا 11 کو ہوں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ایک سوال کے جواب می رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے صدر مملکت سمری نہیں روک سکتے۔

نئی مردم شماری کا نوٹیفیکیشن ہونے کی صورت میں الیکشن میں  ئی حلقہ بندیاں ہونے تک التوا  کے امکانات کے متعلق سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری کے تحت صوبوں اور اضلاع میں سیٹوں کی تعداد تبدیل ہو گی اور اس کیلیے آئین میں ترمیم لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کیلیے اس وقت  پارلیمنٹ تیار نہیں ہے۔

اگر نئی مردم شماری نوٹیفائی کر بھی دی جاتی ہے تو نئے حلقے نہیں بنیں گے۔

الیکشن تو ہونا ہے ووٹر لسٹ پر جو اپڈیٹڈ ہے۔

ڈیجیٹل مردم شماری میں تمام افراد کو شمار نہ کئے جانے کے متعلق جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے الزامات کے متعلق ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا  اگر ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے کوئی ووٹ درج نہیں ہیں تو وہ اب بھی اپنے ووٹوں کا اندراج کروا سکتے ہیں ووٹر لسٹ میں۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ افغانستان حکومت کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے،ان کا پاکستان سے یا امریکہ سے معاہدہ ہو اصل بات یہ ہے کہ ان کی زمین کسی دوسرے ملک کیخلاف دہشتگردی کیلیے استعمال نہیں  ہونے دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر شاندار استقبال کریں گے پرانے سب ریکارڈ توڑ دیں گے