عابد چودھری : فیصل ٹاؤن میں 21سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق فیصل ٹاؤن کے علاقےکوٹھا پنڈ کے رہائشی عمران اشرف نے گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کیا۔عمران اشرف کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔پولیس نے لاش کومردہ خانے جمع کرا دیا ۔