سٹی 42: محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں منعقد کیا جائے گا۔
اجلاس کی سربراہی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدلخبیر آزاد کریں گے،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چیف میٹرولوجسٹ سردرا سرفراز سمیت دیگر حکام شریک ہونگے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت پاکستان کے بیشتر شہروں میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے امکانات کافی کم ہیں۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج بروز 18 جولائی ملک بھرمیں محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے امکانات کافی کم ہیں۔بلوچستان کی ساحلی پٹی پر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے امکانات ہیں، کوئٹہ میں بادلوں کی وجہ سے بھی چاند نظر آنے کے امکانات کافی کم ہیں۔