تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے قائد علامہ آغا سید حسین مقدسی کی پریس کانفرنس

Agha Hussain Mosvi News Conference, Fiqqa e Jafria Code of Conduct, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فقہ جعفریہ کی جانب سے 19 نکاتی ضابطہ عزاداری جاری کر دیا  گیا۔  تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے قائد علامہ آغا سید حسین مقدسی نے پریس کانفرنس میں ضابطہ اخلاق پیش کرتے ہوئے اپیل کی کہ  سیاسی جماعتیں عشرہ محرم کے دوران سیاسی سرگرمیاں احتراماً معطل کر دیں۔ شورش زدہ علاقوں اور شہروں کا  کنٹرول فوج کے حوالے کیا جائے۔ 

فقہ جعفریہ کے پیش کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ  حکومت محرم الحرام کی مجالس اور جلوس عزا کی برآمدگی میں 1985 کے جونیجو معاہدے کی پاسداری کرے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں محرم عزاداری سیل تشکیل دیں۔ملکی امن وامان کو یقینی بنانے کے لئے قوم کے متفقہ طور پر نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر عمل کیا جائے۔ کوئی ایسا حکم لاگو  نہ کیا جائے کہ جس سے کسی کی حق تلفی ہو یا خوف ہو ہراس پھیلے۔

ممنوعہ گروپوں کو نئے ناموں سے کام کرنے سے روک کر انسداد دہشت گردی ایکٹ پر سختی سے عمل کیا جائے۔ بے گناہ اور پر امن شہریوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے جیسی زیادتی کا ازالہ کیا جائے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی مقامی کمیٹی سے حل کراویا جائے۔

خواتین مخدرات عصمت طہارت اور مرد حضرات اہلیبت اظہار و پاکیزہ صحابہ کبار کی سیرت وکردار پر عمل پیرا ہوں تمام مکاتب کی عزت و حرمت کا ہر طرح احترام کیا جائے۔

عشرہ محرم میں بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے ۔بانیان مجالس وجلوس وقت کی پابندی نظم ضبط کو ملحوظ خاطر رکھ کر روشنی اور صفائی کا خاص اہتمام کریں۔ اپنا عقیدہ  چھوڑیں مت کسی کے عقیدے کو چھیڑیں مت

آغا حسین مقدسی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے گھروں میں مجالس اور  عزاداری کی اجازت حاصل کرنے کے حوالے سے خدشات ہیں۔ گھروں میں مجالس اور عزاداری کی اجازت کے حوالے سے پہلے ھی ہائی کورٹ کا حکم نامہ موجود ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 80 سے زائد کالعدم جماعتوں کے افراد حکومت، اپوزیشن اور دیگر اداروں میں موجود ہیں۔

علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا کہ  اسرائیل ہمیشہ سے مسلمانوں کا دشمن ہے اور رہے گا ۔ جو  لوگ پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں وہ کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے

 علامہ آغا سید حسین مقدسی  نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ  ہر سال کی طرح رواں سال میں بھی پارا چنار میں میں حالات خراب کئے گئے ہیں۔ پارا چنار میں دونوں فریقین کے درمیان امن معاہدہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے  ملک اور ملک کے  باہر سے شر پھیلانے کی کوششوں کو ناکام کرنا ہر شہری کا فرض ہے