صنعتی طبقہ بجلی کے بڑھتے نرخوں سے عاجز آگیا

 صنعتی طبقہ بجلی کے بڑھتے نرخوں سے عاجز آگیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان : صنعتوں کیلئے بجلی کے بڑھتے نرخوں سے کاروباری برادری پریشان کا شکار ، شہر کے صنعتکاروں اور لاہور چیمبر قائدین کی دہائی ۔کہتے ہیں حکومت صنعتی پیدواری اہداف اور ایکسپورٹ کے ٹارگٹس پورے نہیں کرسکے گی۔

شہر کا صنعتی طبقہ بجلی کے بڑھتے نرخوں سے عاجز آگیا ۔صنعتکاروں نے کہا ہے حکومت آئی ایم ایف کے ایما پر انرجی کی لاگت مزید نہ بڑھائے ۔اس سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا ۔سینئر نائب صدر لاہور چیمبر ظفر محمود نے کہا 4 روپے فی یونٹ اضافے سے صنعت کے پیدواری اہداف پورے نہیں ہونگے ۔خطے کے تمام ممالک کے مقابلے پاکستان میں بجلی کی قیمتیں آسمان پر ہیں ۔انہوں نے کہا ایسے حالات میں ایکسپورٹ بڑھانا دیوانے کا خواب ہے ۔حکومت کم ازکم صنعت کا ٹیرف خطے کے مقابل ملکوں کے برابر رکھے تاکہ ملکی صنعت ایکسپورٹ کرکے زرمبادلہ ملک میں لاسکے۔