چینی اور آٹا ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

 چینی اور آٹا ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکر : چیف سیکرٹری نے چینی اور آٹا ذخیرہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں کےساتھ نمٹنے کا حکم دےدیا.
 نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر آٹے اورچینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنےکا فیصلہ کیاگیا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب نے سپیشل برانچ کو مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔اس حوالےسےچیف سیکرٹری زاہداخترزمان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔ آٹا اور چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے لائحہ عمل طےکرنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ موثر انتظامی اقدامات کے ذریعے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے، اشیاء کی قیمتوں کیساتھ انکی طلب اور رسد پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کیلئے سپیشل برانچ انتظامیہ کو معاونت فراہم کریگی۔سیکرٹری خوراک نےبتایاکہ صوبہ میں گندم اور چینی کے وافر سٹاک موجود ہیں۔