ٹرین میں سفر کرنے والوں کے لئے پریشان کن خبر

ٹرین شیڈول،کوئٹہ ،کراچی ،لاہور،سٹی42
کیپشن: ٹرین،فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) ملک میں حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرینوں کا شیڈول حسب معمول متاثر، لاہور آنے والی 12سے زائد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی چار ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے۔
 ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 7 گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکار رہی، قراقرم ایکسپریس 6 گھنٹے40 منٹ، شاہ حسین ایکسپریس 6 گھنٹے، علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹے 40 منٹ، گرین لائن ایکسپریس 4 گھنٹے ، خیبر میل ایکسپریس ، تیزگام ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، جعفر ایکسپریس3 گھنٹے اور عوام ایکسپریس تین 3 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

کراچی سے لاہور آنے والی فرید ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی متعدد ٹرینوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، لاہور سے کراچی جانےوالی قراقرم ایکسپریس دوپہر 3 بجے کی بجائے شام 7بجے، کراچی ایکسپریس رات5 بجکر 30منٹ کی بجائے رات 10بجے، شاہ حسین ایکسپریس رات 7 بجکر 30 منٹ کی بجائے رات10 بجکر 30 منٹ کے بعد روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔