ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افسوسناک واقعہ،دریائے راوی میں نوجوان ڈوب گیا

دریائے راوی،نوجوان،ڈوب گیا،امین پارک، ریسکیو ٹیمیں ،سٹی42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) دریائے راوی میں نہاتے ہوئے ایک اور نوجوان لہروں کی نذر ہو گیا ، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے ۔
 ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ شفیق آباد کے علاقہ امین پارک کے قریب پیش آیا، جہاں 18 سالہ عثمان غنی اپنے دوستوں کے ہمراہ دریائے راوی میں نہانے کے لئے آیا کہ اسی دوران وہ ڈوب گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر متوفی کے عزیز و اقارب، اہل علاقہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے آٹھ گھنٹوں تک امدادی کارروائیاں جاری رکھیں لیکن نوجوان کا کوئی سراغ نہ ملا، اندھیرا چھا جانے پر امدادی کارروائیاں منگل کی صبح تک مؤخر کر دی گئیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح دوبارہ امدادی کارروائیاں شروع کر دی جائیں گی۔