(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اہم اجلاس، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات ہوئی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بلاول ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کے اس صورتحال میں پیپلز پارٹی اتحادی جماعتوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
پیپلز پارٹی مشکل حالات میں اتحادیوں کو نہیں چھوڑتی، موجودہ صورتحال میں کل لاہور میں اہم اجلاس اتحادی جماعتوں کا ہوگا پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ اس میں شرکت کرے گی آئینی ترامیم اور الیکٹورول ریفورمز کے لئیے پقرلیمنٹ اپنا وقت پورا کرے گی یہی پارلیمنٹ الیکٹورل ریفارمز کرے گی۔
اجلاس میں بات ہوئی کے عمران خان الیکشن کمیشن سے معذرت کریں کرے اپنی کمپین میں عمران خان نے الیکشن کمیشن کو متنازع بنایا قوم سے جھوٹ بولا ،عمران خان معافی مانگے مسٹر ایکس اور مسٹر وائے سے یہ پھر یہ انکا خیالی پلائو تھا عمران خان جیت کر بھی ہار گئے عمران خان کی سیاست جھوٹ کا وطیرا ہے ۔
پیپلز پارٹی ہمیشہ سے چاہتی تھی کہ اسٹیبلشمنٹ ہمیشہ نیوٹرل رہے سمجھتے ہیں کے اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہی ہے مہنگائی مسٹر جھوٹے کی وجہ سے ہے انہوں نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا اور آئی ایم ایف کو کہا شرائط پوری کریں گے قرضہ دیں کونسی حکومت چاہتی ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھے اور عوام کی ناراضگی مول لے لیکن مسٹر جھوٹے کے معاہدہ کو آگے بڑھانا پڑا۔
آئی ایم ایف کو یہ نہیں کہہ سکتے تھے کے عمران خان نہیں ہے وعدہ پورا نہیں کر سکتے ملک کا وزیر اعظم شہباز شریف ہیں انکو قانونی طور پر اکثریت حاصل ہے، عمران خان کے پاس اکثریت ہے تو اسمبلی میں آئیں عمران خان کو آئینی طریقے سے گھر بھیجا گیا یہ وقت بتائے گا کے عمران خان ہارے ہیں پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے، مزید قانون سازی یہ پارلیمنٹ کرے گی۔
امپائر نیوٹرل نہیں ہوتا تو عمران خان ایک بھی سیٹ نہیں جیتتا آج بھی پنجاب کے لوگ سمجھتے ہیں کے انکے لئیے پیپلز پارٹی بہتر آپشن ہے پیپلز پارٹی نے یو ٹرن نہیں لئے نہ ہی کبھی اداروں سے لڑی اس ملک کو کسی نے جمہوریت دی تو پیپلز پارٹی نے دی کل کی لاہور میں میٹنگ کے بعد سرپرائز کا پتہ چلے گا۔