ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کون بنے گا؟ شیخ رشید کا بیان بھی آگیا

Sheikh Rasheed Ahmad statement
کیپشن: Sheikh Rasheed Ahmad
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے چیئرمین شیخ رشید احمد نے کہا پنجاب میں 22 تاریخ کو حکومت بنائیں گے،تحریک انصاف آئندہ الیکشن کی تیاری کرے گی۔

تفصیلات کےمطابق ترجمان سپیکر پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کے بیان کے بعد عوامی مسلم لیگ کے چیئرمین شیخ رشید احمد  کا کہناتھا کہ پنجاب میں 22 جولائی کو حکومت بنائیں گے ،تحریک انصاف آئندہ الیکشن کی تیاری کرے گی ،عمران خان قوم سے خطاب میں پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کریں گے۔

قبل ازیں سابق صوبائی وزیر اور ترجمان سپیکر پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ کوئی سمجھتا ہے کہ 15سیٹیں جیتنے پر الیکشن کمیشن پر اعتماد بحال ہو گا تو بھول ہے ،عوام نے حمزہ شہباز، شہباز شریف اور آل شریف کی غندہ گردی کا مقابلہ کیا،22جولائی کو پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوں گے۔

کہوٹہ میں دوبارہ گنتی میں جیت ہماری ہوگی،اچانک سسٹم بیٹھ گیا اور پھر پی ٹی آئی کو ہرا دیا جاتا ہے،آخری 2پولنگ سٹیشن کے نتائج آنے تک ہم 400ووٹوں سے جیت رہے تھے،کہوٹہ میں 19،20کا فرق تھا،انہوں نے وہاں پر اپنی مہارت دکھائی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer