ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبول ترین موٹرسائیکل کی تیاری بند ؛نوٹیفکیشن جاری

Suzuki production closed
کیپشن: production closed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر سوزوکی نے پاکستان میں جی ایس 150 ایس ای کو باضابطہ طور پر بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے پاک سوزوکی کمپنی نے پاکستان میں اپنی مقبول ترین موٹرسائیکل کی مزید پروڈکشن روک دی۔کمپنی نے اعلان کرتے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ کمپنی موٹر سائیکل جی ایس 150 ایس ای مزید آرڈرز نہیں لے گی بلکہ کے موجودہ میٹریلز سے تیار کرکے فروخت کرے گی۔ 

صنعت کے ذرائع کے مطابق پاک سوزوکی کمپنی کو  پیٹرول کی قیمتوں اور مقامی کرنسی کی قدر میں کمی، شپنگ کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور  کٹس کی درآمد میں مسائل کا سامنا تھا جس کی وجہ سےجی ایس 150 ایس ای کو باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا۔

 کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک سوزوکی موٹرز اپنی مقبول ترین موٹرسائیکل جی ایس 150 کی پروڈکشن روک کر اس کی جگہ پر 125 سی سی موٹر سائیکل متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ منصوبے کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ سوزوکی جی ایس 150 کے شوقین افراد کی جانب سے اس موٹرسائیکل کی خریداری میں رجحان پایا جاتا ہے، یہ موٹرسائیکل اپنی منفردخصوصیات کے لحاظ سے مقبول ترین خیال کی جاتی ہے کیونکہ سیروسیاحت پر جانے والے اس موٹرسائیکل کو ترجیح دیتے ہیں۔اپنے طاقتور انجن، آرام دہ سواری اور تبدیلی کی صلاحیت کی وجہ سے خاص طور پر مقبول ہے۔ 

 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer