(عرفان ملک)چار ماہ کے دوران پنجاب سے 73 مبینہ دہشت گرد گرفتار کیے، سی ٹی ڈی نے رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوا دی۔
تفصیلات کےمطابق دہشت گردوں کی گرفتاریاں 381 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران گرفتار کی گئیں، سی ٹی ڈی او قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں 7511 کومبنگ اپرئشن کیے،کومبنگ آپرئشنز کے دوران 1318 مشتبہ افراد بھی گرفتار ہوئے۔
رپورٹ کےمطابق کومبنگ آپریشنز کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 288298 افراد سے پوچھ گچھ کی،کومبنگ آپرئشنز اور انٹیلی جنس بیسڈ اپرئشنز کے دوران 1068 مقدمات کا اندراج کیا گیا ، کومبنگ آپریشنز اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا ۔