ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ کے خلاف عدم اعتماد

PMLN
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت نے کہا ہے کہ الیکشن میں جیت ن لیگ کے خلاف عدم اعتماد ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت نے اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں عمران کے بیانیے کی جیت ہوئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عوام نے لوٹوں کو یکسر مسترد کردیا ہے، وزیر اعلیٰ کا اب اخلاقی طور پر کوئی جواز باقی نہیں رہا، حمزہ شہباز استعفیٰ نہیں بھی دیتے تو فیصلہ تو اب ہوجائے گا۔

راجہ بشارت نے کہا ہے کہ الیکشن میں جیت ن لیگ کے خلاف عدم اعتماد ہے، ان میں اخلاقی جرت نہیں مجھے نہیں لگتا یہ اب اجلاس میں ہی آئیں گے، وفاق میں وزیراعظم شہباز شریف کی حثیت اب باقی نہیں رہی۔