ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

Bilawal Bhutto
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیلئے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج  طلب کر لیا گیا۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج شام 4 بجے بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا،کراچی میں غیر موجود پیپلز پارٹی کے سی ای سی ارکان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

  پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب میں ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لے گی،پنجاب کے ضمنی انتخاب کے بعد ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر ارکان سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔