ویب ڈیسک: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پانچ مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور ہو گئی۔
آج کی سماعت میں عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ عبدالغفور کاکڑ نے سماعت کی، عدالت نے عمران خان کو پانچ پانچ ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل دیے. عمران خان کے خلاف تھانہ بہارہ کہو، لوہی بھیر، کورال اور سہالہ میں مقدمات درج ہیں.