ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضمنی الیکشن میں شکست پر نواز شریف کااہم بیان

Nawaz Sharif
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ امیدواروں کی شکست کے بعد کہا ہے کہ مشکل فیصلوں کا نقصان مسلم لیگ (ن) کو ہوا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے رابطہ کیا اور ضمنی انتخابات کے نتائج کے تناظر میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کرتے ہوئے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کردی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ مشکل فیصلوں کا نقصان ن لیگ کو ہوا ہے۔ پارٹی کے قائد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں ۔

دوسری جانب نواز شریف نے شہباز شریف کو ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی۔ نواز شریف نے کہا کہ واضع نتائج آنے کے بعد ہنگامی اجلاس میں آئندہ مرحلے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔