(وقاص احمد)ہنجروال میں سرمایہ کاری کے لیے آئےامریکی شہری کے دفتر پر مینجر نے قبضہ کر کے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا،پولیس نے گیبریل کریگ مرفی کی مدعیت میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ۔
تفصیلات کےمطابق سرمایہ کاری کے لیے لاہور آئے آمریکی شہری کے دفتر پر مینجر نے قبضہ کر کے لاکھوں مالیت کا سامان چوری ہوگیا،پولیس نے گیبریل کریگ مرفی کی مدعیت میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی،ہنجروال میں امریکی باشندے گبریل نے آئی ٹی کا دفتر بنایاتھا،دفترپر کمپنی منیجر شہزاد نے ساتھیوں سے مل کر قبضہ کیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق دفتر میں موجود لاکھوں مالیت کا سامان چوری کرلیاگیا،دفترپر قبضے کے بعد گبریل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں،مقدے میں قبضے، چوری اور جان سے مارنے کی دھمکیاں شامل ہیں،مقدمے میں امریکی باشندے کا پتہ ریاست فلوریڈا اور ہنجروال لکھا گیا ہے۔