(ویب ڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف کا فلم انڈسٹری میں بھارتی اداکار سلمان خان نے متعارف کرایا جبکہ ان کی پہلی فلم بھی انہیں کے ساتھ ریلیز ہوئی، اداکارہ نے اپنے کیریئر کے ابتداء میں ہی کامیاب فلمیں کیں، سول میڈیا پر ایک تصویر گردش کررہی ہے جس میں اداکارہ کی شادی کے بارے میں بتایاگیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، فلمی دنیا میں قدم رکھتے ہی متعدد فلموں میں ایسی اداکاری کی جو کہ ہدایتکار اور فلم ڈائریکٹر کو بھاگئی جس کے بعد ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوتا چلاگیا اور دیکھتے ہی کترینہ کیف نے بالی ووڈ کی بڑی شخصیات کے ساتھ فلمیں سائن کیں، بالی ووڈ میں ان کو سلمان خان نے متعارف کرایا اور ان کی پہلی فلم' میں نے پیار کیوں کیا' بھی سلمان کے ساتھ ریلیز ہوئی تھی۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک تصویر سامنے آئی جس میں کترینہ کیف کی شادی کے بارے پیش گوئی کی گئی،اس حوالے سے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جلد شادی کی طرف اشارہ کیا، کترینہ کیف نے اپنے 38 ویں سالگرہ منائی جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
کترینہ کیف کے قریبی دوست نے ایشلے ریبیلو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کے لیے خصوصی سٹوری شیئر کی جس میں کرینہ کو سفید رنگ کے دلہن کے لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے،اداکارہ کے دوست نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’یہ تصویر بہت جلد حقیقت ہوسکتی ہے۔‘
ایشلے ریبیلو کی انسٹاگرام سٹوری سے واضح ہورہا ہے کہ کترینہ کیف بہت جلد وکی کوشل کے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں،دوسری جانب کترینہ کیف نے ایشلے ریبیلو کی انسٹاگرام اسٹوری پر ردّعمل دیتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔