ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یمنیٰ زیدی نے ماہرہ خان کیساتھ تصویر شیئر کر دی

Yumna Zaidi
کیپشن: Yumna Zaidi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقبال ٹائون (سٹی42) پاکستان کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اداکارہ ماہرہ خان کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی  گئی  ہے جسے دیکھنے کے بعد دونوں اداکارائوں کے مداح دل تھامے بیٹھے ہیں۔

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کے ساتھ بالی ووڈ کی بھی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے ، ماہرہ نے بہت کم عرصے میں بھارتی فلم انڈسٹری میں وہ مقام حاصل کیا جسے حاصل کرنے کے لئے اداکاراؤں کو برسوں لگ جاتے ہیں، ماہرہ خان کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں موجود ہیں۔ اداکارہ یمنیٰ زیدی کا شمار بھی پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے ، وہ  اپنی شاندار اداکاری سے بھارتی مداحوں کے بھی دل موہ چکی ہیں۔

یمنیٰ زیدی کی جانب سے  سوشل میڈیا پر اداکارہ ماہرہ خان کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی  گئی، جس  میں دونوں اداکارائیں پریوں سے کم نہیں لگ رہیں، کریم رنگ کے خوبصورت لباس پہنے سادہ سی دونوں اداکارائیں ایک ساتھ کھڑے خوب جچ رہی ہیں۔

یمنی زیدی کی جانب سے اِن تصویروں کے کیپشن میں ماہرہ خان کو پاکستان شوبز انڈسٹری کا روشن ترین ستارہ بھی قرار دیا گیا ہے، یمنی زیدی اور ماہرہ خان کی ایک ساتھ تصویر دیکھ کرمداح بے حد خوش ہیں کیوں کہ اِن دونوں اداکارائوں کے چاہنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے جس کا اندازہ دونوں کے سوشل میڈیا پر فین فالوونگ کے ذریعے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer