ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر گوشت کی قیمت میں  مزید کمی

broiler
کیپشن: broiler
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)شہریوں کے لئے خوشخبری ،عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی برائلر گوشت کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں 5روپے فی کلو کمی  کر دی گئی۔مرغی کا گوشت212 سے کم ہو کر207 روپے فی کلو ہو گیا،زندہ مرغی کا تھوک ریٹ135، پرچون ریٹ143 روپے کلو مقر ر کیا گیا۔
فارمی انڈوں کا 160 روپے فی درجن ہی نرخ نامہ برقرار ہے۔

 گزشتہ روز بھی برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 17 روپے فی کلو کمی کردی گئی تھی جس کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 229 روپے سے کم کرکے 212 روپے فی کلو  ہوگیا اور آج پھر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 5روپے فی کلو کمی  کر دی گئی ۔

  شہریوں نے  برائلر مرغی کی قیمت میں کمی کو سراہا تو ہے لیکن ساتھ ہی یہ گلہ بھی کر دیا کہ حکومت  قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے  کے لئے مزید اقدامات کرے اور قیمتوں میں استحکام لائے۔