ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینک سے پیسے نکلوانا شہریوں کیلئے مشکل ہوگیا

بینک سے پیسے نکلوانا شہریوں کیلئے مشکل ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) اسٹریٹ کرمنلز نے بینکوں سے پیسے نکلوا کرآنے والوں کو ٹارگٹ کرنا شروع کر دیا، پانچ دنوں میں پچاس لاکھ روپے لوٹ لئے گئے جبکہ پولیس پے در پےوارداتوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق دکانوں، راہ گیروں اور گھروں کے بعد اب بینک بھی سٹریٹ کریمنلز کے نشانے پر آگئے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں کے کرائم ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو پانچ دنوں کی دوران کاہنہ، گلشن راوی، شادباغ، گارڈن ٹاؤن اور وحدت کالونی کے علاقوں میں واقع بینکوں سے پیسے نکلوانے والے غیر محفوظ رہے۔

گھات لگائے ڈاکوؤں نے رقم نکلوانے اور جمع کرانے والوں سے تقریباً پچاس لاکھ روپے لوٹ لئے۔ تمام وارداتوں کے بعد کارروائی شروع کی گئی تاہم ملزم کوئی گرفتار نہ ہوا۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ پنجاب میں سب سے زیادہ ملزم لاہور پولیس نے ٹریس کیے لیکن ایسی وارداتیں کرنے والے تاحال آزاد گھوم رہے ہیں۔