ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انجمن تاجران کا عید پر ریسٹورنٹس کھولنے کا مطالبہ

انجمن تاجران کا عید پر ریسٹورنٹس کھولنے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی) انجمن تاجران خالد پرویز گروپ نے وفاقی حکومت سے ریلیف دینے کامطالبہ کردیا، صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز کہتے ہیں کہ ایک سال کا پراپرٹی ٹیکس معاف،انکم ٹیکس سیلف ایسسمنٹ کے تحت دینے کی اجازت سمیت دیگر مطالبات منظور کئے جائیں۔
انجمن تاجران خالد پرویز گروپ کا وفاقی حکومت سے ریلیف دینے کامطالبہ کردیا،صدر انجمن تاجران خالد پرویز کا کہنا ہے کہ حکومت ایک سال کا پراپرٹی ٹیکس معاف کرنے کا اعلان کرے اور حکومت سیلف اسسمنٹ کے تحت انکم ٹیکس جمع کرانے کی اجازت دے۔ صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویزنے کہا کہ سال 2020 ملکی معیشت وتجارت اور صنعت کیلئے نہایت مشکل سال ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ایک سال کا پراپرٹی ٹیکس معاف کرنے کا اعلان کرے، تاجروں کو حکومت سیلف اسسمنٹ کے تحت انکم ٹیکس جمع کرانے کی اجازت دے،عید الاضحیٰ کے آخری ہفتے تمام بازار اور مارکیٹیں ہفتے میں چھ دن کھولنے کی اجازت دی جائے۔خالدپرویز نے مطالبہ کیا کہ عید پر ریسٹورنٹس کو بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی جائے۔

دوسری جانب انجمن تاجران نے" ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ تحریک" کا باقاعدہ آغازکردیا،آل پاکستان انجمن کےمرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر،گروپ قومی تاجر اتحاد کےاشرف بھٹی،لاہور ریسٹورانٹس یونٹی،عوامی رکشہ یونین ،سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن اورہوٹل اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کےقائدین قافلوں کی صورت میں ٹھوکر نیاز بیگ پہنچے، تاجر قائدین نے ہارن بجا کر تحریک کا آغاز کیا۔
ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ تحریک کی قیادت کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل نےدھواں دھارخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پہنچ کرتاجر ہارن بجا بجا کر وزیراعظم ہاؤس کےدرودیوار ہلا دیں گے، اگرپھربھی حکمران نہ جاگےتو انجمن تاجران حکمران بھگاؤتحریک لےآئیں گے۔
تاجرقائدین نےکہا کہ اسلام آباد پہنچ کرمشترکہ چارٹرآف ڈیمانڈ جمع کرائیں گے ،اگرمطالبات نہ مانے گئےتو وزیراعظم ہاؤس کےسامنے ہی ڈیرے لگائیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer