(سٹی42)گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر سوشل وزیر اعلیٰ پنجاب کی جگہ نیا وزیر اعلیٰ لانے کی خبریں زیر گردش تھیں،حکمران جماعت کے وزراء اس حوالے وزیراعظم عمران خان سے کئی بار مل چکے ہیں مگر دوسری جانب پارٹی کےسینئر رہنما ہی اس کی تردید کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عوام کے لیے گزشتہ کئی ماہ سے ایک بڑی پریشانی کورونا کی صورت میں مسلسل اذیت کا سبب بنی ہوئی ہے جس کی بدولت پیشہ ور لوگ بھی بے روزگار ہوکر گھر بیٹھنے پر مجبور ہیں اور اس پر سونے پہ سہاگہ یہ کہ عام ضروریات کی چیزیں مثلاً آٹا ،چینی کے بحران کا بھی سامنا ہے تو ایسے میں حکومت بھی اپنے تئیں عوام کو کسی طور ریلیف فراہم کر کے آسانی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس کوشش میں وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار پیش پیش نظر آرہے ہیں ۔
گزشتہ روز ان کے حکم پر پنجاب میں انفراسڑکچر ڈویلپمنٹ پرعائد ٹیکس میں1 ارب روپے کم کیا گیا جس سے تعمیراتی پیشوں سے وابستہ لوگوں کو بھرپور فائدہ ہو گا۔عوام کی فلاح کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب متعدد بار بغیر پروٹوکول کے شہر کے دورے کو نکلے تاکہ عوامی مسائل کو خود دیکھ سکیں جس کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی دھو م ہے ٹویٹر پر " کپتان کا اعتماد بزدار" ٹاپ ٹرینڈ بنا رہاہے۔
#کپتان_کا_اعتماد_بزدار آل پاکستان لوٹ مار ایسوسیشن حوصلہ رکھے وزیراعلی پنجاب@UsmanAKBuzdar اپنے منصب پر قائم ہیں اور وزیر اعظم پاکستان @ImranKhanPTI کے اعتماد کے ساتھ اپنی مدت پوری کریں گے۔
— Fayazulhasan chohan (@Fayazchohanpti) July 17, 2020
پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی جانب سے شروع ہونے والا ہیش ٹیگ3 گھنٹے میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیاہے۔ہزاروں لوگوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی حمایت میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پنجاب کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔
فیاض الحسن چوہان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ عثمان بزدار کو وزیرِ اعظم عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے اورعثمان بزدار "نرم دمِ گفتگوکے مصداق ذمہ داریاں نبھا رہے ہےں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ غیر متحدہ اپوزیشن اے پی سی سے دل پشوری کرتی رہے گی جبکہ سردار عثمان بزدار ہی پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ رہیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نجی نیوز چینل نے سردار عثمان بزدار کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھاکہ وہ صرف باتیں ہی نہیں بلکہ حقیقتا ً کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں،عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لیے21 2020-ءکی پالیسی کی بھی تعریف کی تھی۔ عثمان بزدار جنوبی پنجاب میں قائم ہونے والے سیکرٹریٹ کے لئے انتھک کوشش کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے شفافیت کی پالیسی کے تحت کورونا کے لئے مختص فنڈز کی تفصیلات بھی ٹوئٹ کیں۔عثمان بزدار نے داتا گنج بخش ہجویری پناہ گاہ اور پنجاب پولیس سپیشل برانچ آفس کا رات گئے دورے کرکے معائنہ کیاا ور وزیراعلیٰ کی ٹویٹس دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بزدار حکومت عوام کی خدمت کے لیے جانفشانی سے مصروف عمل ہیں۔